جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کریمیا میں روس کی مدد کرنے والے ایرانی فوجی مشیروں کو ہلاک کر دیا : یوکرین

25 نومبر, 2022 11:22

یوکرین کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ کریمیا میں روس کی مدد کرنے والے ایرانی فوجی مشیروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری اولیکسی دانیلوف نے کہا کہ ایرانی فوجی مشیروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کریمیا میں موجود تھے، تاکہ روس کو ایران کی طرف سے فراہم کردہ ڈرون استعمال کرنے میں مدد کی جا سکے؛ دیگر ایرانیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرین میں توانائی ذخیروں پر حملوں کا سلسلہ دراز، 7 افراد ہلاک

انہوں نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وہاں نہیں ہونا چاہیئے، جہاں آپ کو نہیں ہونا چاہیئے۔ وہ ہماری سرزمین پر تھے۔ ہم نے انہیں یہاں مدعو نہیں کیا، اور اگر وہ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ہماری قوم کی تباہی میں حصہ لیتے ہیں تو ہمیں انہیں مار ڈالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اصرار کرتے ہیں کہ وہ روس کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے؛ ہمیں تصدیق کی ضرورت ہے۔ کیا ہمارے پاس آج تک اس کی تصدیق ہے؟ نہیں۔

یوکرینی دفاعی اہلکار نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈرون کو چلانے کے لیئے سیکھنے کی ضرورت ہے، روسیوں کے پاس دماغ نہیں ہے کہ وہ خود اس کا پتہ لگا سکیں جدید دنیا میں آپ کچھ بھی نہیں چھپا سکتے۔ یہ صرف وقت کی بات ہے۔ جب اسے عام کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top