جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک

17 فروری, 2024 21:39

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کیے، اس دوران 9 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بدر منصور اور ماجد بابری کو ہلاک کردیا جب کہ جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی بھی شہید، 19 سال کے سپاہی شاہ زیب اسلم کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top