جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا حکومت نے مثبت جواب دیا، وفاق کو مضبوط کریں گے : پی ٹی آئی رہنماء

29 اگست, 2022 14:59

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مدد مانگی تو 24 گھنٹے میں کے پی حکومت نے مثبت جواب دیا، وفاق کو مضبوط کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے آئی ایم ایف اور پاکستان کی ڈیل سے متعلق پریس کانفرنس کی۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، تلوار لٹک رہی تھی کہ بلیک لسٹ کردیا جائے۔ فیٹف کی ریکوائرمنٹ کے مطابق قانون سازی تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھے تو انہوں نے کہا ہمارے کیسز ختم کرو۔ اس وقت کی اپوزیشن نے کوشش کی پاکستان کسی طرح بلیک لسٹ ہوجائے گا۔ اسٹیٹ بینک کا ایکٹ آئی ایم ایف معاہدے کیلئے لازم شرط تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کے پی تیمور جھگڑا نے وفاقی حکومت کو خط لکھا۔ جب وفاقی حکومت نے مدد مانگی تو 24 گھنٹے میں کے پی حکومت نے مثبت جواب دیا۔ کے پی حکومت نے کہا قوم کا مفاد شامل ہے۔ اس لیے وفاق کو مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.17 ارب کی منظوری متوقع

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔ فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑے۔ قبائلی اضلاع ملے تو کوشش کی کہ بہتر انداز میں معاملات حل کریں۔ فاٹا کے لوگ 20 سال سے جنگ میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مفتاح اسماعیل اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور فاٹااخراجات پر بات کی۔ ہماری وفاداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ فاٹا والوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا۔ مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فاٹا کے لیے مل کر چلنا ہوگا۔ خط میں نے ہی لکھا تھا، جس میں قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی بات کی۔ خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top