جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا ہ کے خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

07 اگست, 2023 11:02

پشاور: خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا اور وفاقی وزیر نے پہلے خواجہ سرا کو کیش رقم ادا کر دی۔

خیبرپختونخوا میں پہلے ٹرانسجینڈر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےخیبر پختونخوا میں بھی غریب خواتین کے ساتھ اب خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا۔

فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جہانزیب عرف الماس کو کیش رقم حوالے کردی۔

غریب خواجہ سرا بھی 3 ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے 9 ہزار روپے تک حاصل کر سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top