جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مظفر آباد, 5 اگست کی بھارتی آئینی دہشت گردی کیخلاف کشمیریوں کا انوکھا احتجاج

05 اگست, 2023 09:42

مظفر آباد میں 5 اگست کی بھارتی آئینی دہشت گردی اور 4سال سے مسلسل فوجی محاصرے اور ریاستی تشدد کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے کفن اور ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج کیا۔

سر سے گردن تک کالی ٹوپی ،ہاتھوں میں زنجیریں اور کفن پوش کشمیری نوجوانوں کا منفرد احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر پر 1464 دن کا تاریخ کا طویل ترین محاصرہ کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو نہیں دبا سکتا۔اقوام متحدہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت عارف علوی کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

یاد رہےکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا پیش کیا اور قرار داد اکثریت کی بنیاد پر منظور کرلی گئی۔

بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے لیے آرڈیننس پر دستخط کیے اور اس دن سے آج تک کشمیر ی اس بھارتی آئینی دہشتگردی کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top