پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

08 مئی, 2024 10:10

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید گرمی بڑھنے کی پیشن گوئی کردی ہے جس کے مطابق درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرموسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر کے اوقات میں شہر میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہوگا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہے اور اس وقت گرمی کی شدت 34 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی، شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، آئندہ چوبس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top