جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : شاہین فورس کے اہلکار سمیت شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

21 اکتوبر, 2022 09:14

کراچی : دوران ڈکیتی شاہین فورس کے اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو لیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لیاری کے علاقے کلری میں کارروائی کے دوران شاہین فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گلزار علی ولد علی خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پاک کالونی میں 19 اکتوبر کو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شخص سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی آواز پر شاہین فورس کے جوان موقع پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملوث تین مجرمان کو عمر قید کی سزا

ملزمان نے شاہِین فورس کے پہنچنے پر پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اہلکار نہال شہید ہوگیا تھا۔ ڈاکو شہری شکیل سے رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری شکیل بھی جاں بحق ہوا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے مفرور ساتھیوں سے متعلق بھی بتایا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top