ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

11 مئی, 2024 20:18

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے ملائیشیا جانے والی قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، قومی ٹیم فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھی، جب کہ فائنل میں جاپان کا مقابلہ اچھا کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

خیال رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں جاپان نے پاکستان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی ہے۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہاکی کے فائنل میچ کا  فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جب کہ پاکستان اور بمقابلہ جاپان کے آخری اور چوتھے کوارٹر کا کھیل برابر ہوگیا تھا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔

جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

قبل ازیں پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعجاز احمد اور عبدالرحمان نے جاپان کیخلاف دو گول اسکور کیے، جب کہ اس سے قبل جاپان کی جانب سے 12ویں منٹ میں تاناکاسیرن نے پاکستان کیخلاف پہلا گول اسکور کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top