ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

11 مئی, 2024 18:18

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں جاپان نے پاکستان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔

جی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہاکی کے فائنل میچ کا  فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جب کہ پاکستان اور بمقابلہ جاپان کے آخری اور چوتھے کوارٹر کا کھیل برابر ہوگیا تھا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔

جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

قبل ازیں پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعجاز احمد اور عبدالرحمان نے جاپان کیخلاف دو گول اسکور کیے، جب کہ اس سے قبل جاپان کی جانب سے 12ویں منٹ میں تاناکاسیرن نے پاکستان کیخلاف پہلا گول اسکور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ ہاکی کپ:آج پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل ہوگا

 پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابل شکست کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 1-1 سے برابری کا مظاہرہ کیا تھا۔

راؤنڈ رابن مقابلے میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمینز کو فائنل میں ایک اور سخت مقابلے کی توقع تھی۔

خیال رہے کہ  پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top