منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے متعلق نئی پیشگوئی

05 ستمبر, 2024 09:00

  کراچی:محکمہ موسمیات کے ماہر چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون ہواؤں کی شدت میں کمی آنے کے باعث کراچی میں اب بارش کا امکان ختم ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ موجودہ مون سون سسٹم کچھ آگے نہیں بڑھ سکا جس وجہ سے کراچی میں اب بارش امکان نہیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: مگرمچھ شدید بارشوں کے بعد گھروں میں گُھس آئے

سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم کے تحت اندرون سندھ تھرپارکر میں تیز بارش ہوئی جبکہ بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور پرانی سبزی منڈی میں بارش ہوئی تھی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top