ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ویڈیو: مگرمچھ شدید بارشوں کے بعد گھروں میں گُھس آئے

04 ستمبر, 2024 12:31

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ریکارڈ بارشوں اور طغیانی کے بعد ندی سے مگرمچھ گھروں میں گھس آئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وشومیتری ندی میں طغیانی کے بعد سے بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت سے ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دیو قامت مگرمچھ سڑکوں پر رینگتے ہوئے پائے گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں مگرمچھ جبڑوں کے درمیان مردہ جانوروں کے ساتھ نہروں میں تیرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ایک وائرل ویڈیو میں ایک مگرمچھ کو مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی آف بڑودہ کے کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ایک گروپ کو رینگنے والے جانور کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈودرا کے لوگوں کو دیوہیکل مگرمچھوں کی تلاش میں رہنا پڑتا ہے جو ان کے جانوروں کو چھیننے یا ان پر حملہ کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق گجرات میں بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے علاقے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مقامی حکام نے بارش سے متاثرہ علاقوں سے 32 ہزار سے زائد افراد کو دوسری جگہ منتقل کیا جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے تقریبا 1200 افراد کو بچایا گیا۔

خیال رہے کہ ندی میں میٹھے پانی کے سیکڑوں مگرمچھ پائے جاتے ہیں جن میں سے 2 درجن کو 28 سے 29 اگست کے درمیان وڈودرا میں پکڑا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top