جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حافظ نعیم الرحمان کا پی ایس 129کی نشست چھوڑنے کا اعلان

12 فروری, 2024 11:57

 

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129کی نشست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 129میں میرے ووٹ26ہزار شو کیے گئے جبکہ 30464ملے تھے،ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں سیٹوں کی بندر بانٹ کی گئی، ہمیں لوگوں نے بلدیاتی انتخابات سے زیادہ ووٹ دیے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو بھی ووٹ پڑے ہیں، کراچی میں سیٹوں کی بندر بانٹ کی گئی۔

یہ پڑھیں :بلاول خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، 8 فروری کو پی پی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی میں 50فیصد سے زائد اسٹیشنز پر 8بجے پولنگ شروع نہیں ہوئی تھی،پولنگ کے اختتام تک درجنوں اسٹیشنز پر پولنگ شروع ہی نہیں ہوئی تھی، انتخابی نا اہلی اور جان بوجھ کر عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47میں بدترین دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے فارم 45کے مطابق نتیجہ مرتب ہوگا، آر او کے دفاتر کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھاہے انتخابی دھاندلی کا نوٹس لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top