جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی: صدر کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی،کئی دکانیں جل گئیں

26 دسمبر, 2023 09:28

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے،ایک دکان میں آگ سے کئی دکانیں لپیٹ میں آگئیں، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مارکیٹ میں چھوٹی چھوٹی کئی دکانیں بنی ہوئی ہیں، کتنی دکانوں میں آگ لگی ہے اس کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ڈک کے ذریعے پہلی منزل پر بھی پہنچی تھی، جبکہ ابھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ پڑھیں:عرشی مال آتشزدگی :عمارت مخدوش نہیں، رہائش کے قابل ہے: ایس بی سی اے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top