جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کو بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا، پانی گھروں میں داخل

11 جولائی, 2022 15:19

مون سون کے پہلے ہی اسپیل نے کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، رات بھر کی بارش اور پھر وقفے کے بعد طوفانی بارش نے انڈر پاس پانی سے بھر دیئے، سڑکیں تالاب بن گئیں۔

مون سون کے پہلے ہی اسپیل میں کراچی کا حلیہ بگاڑ دیا۔ طوفانی بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔ نالے پر تجاوزات کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے، شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا، نالوں کا پانی گھروں اور سڑکوں پر موجود ہے۔

رات سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شہر کی درجنوں بستیاں ڈوب گئیں۔ متاثرہ بستیوں اور نشیبی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں عید کے روز بھی بارش کا امکان، 13 جولائی سے دوسرا اسپیل شروع ہوگا

شہر بھر کی سڑکیں تالاب بن گئیں، سیکڑوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔  تھڈو ڈیم اور لٹھ ڈیم سے پانی کے بڑے پیمانے پر اخراج سے پوش آبادی سعدی ٹاؤن اور متعدد گوٹھوں کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

عبداللہ ہارون روڈ صدر پر بارش کا پانی دکانوں اور اپارٹمنٹس میں داخل ہوگیا، جبکہ سیوریج کی لائن بلاک ہوجانے کے باعث سڑؑکوں پر گٹر ابل رہے ہیں، جس کے باعث صدر کی ہر سڑک تلاب بنی ہوئی ہے۔ عید کے دوسرے روز قربانی کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گرومندر، ایم اے جناح روڈ، اسٹیڈیم روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، اردو بازار، جامع کلاتھ مارکیٹ، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، لائٹ ہاؤس، کے ایم سی ہیڈ آفس، برنس روڈ سمیت کئی علاقے پانی کے باعث مشکلات کو منہ دے رہے ہیں، جبکہ کے الیکٹرک نے حسب معمول بجلی غائب کر کے شہریوں کو مزید اذیت میں مبتلاء کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top