جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : آٹھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، موقع واردات سے ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

16 مئی, 2022 09:24

کراچی : آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

شاہ لطیف تھانے کی حدود میں عمر ماروی گوٹھ لائبریری میں بد فعلی کے بعد آٹھ سالہ بچے کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ قتل اور اجتماعی بدفعلی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول بچے شاگرد کا والد عبد الرشید پرائیویٹ کمپنی کا ملازم ہے۔ مقدمے میں والد کا مؤقف ہے کہ میں آٹھ بجے کے قریب چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھر آیا۔ شاکر کو قریبی ہوٹل پر روٹی لانے کے لیے بھیجا۔ کافی دیر گزرنے کے بعد بیٹا واپس نہ آیا تو میں اس کی تلاش میں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں : چونیاں میں 6 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

متن کے مطابق فیصل اسکول والی بلڈنگ کے قریب پہنچے تو اندر سے آواز آئی ہم اندر داخل ہوئے۔ اندر میرا بیٹا خون میں لت پت اور تین اشخاص اس کے اوپر موجود تھے۔ تینوں نے ہمیں دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تو ایک لڑکے میر بالاج کو پکڑ لیا گیا۔

والد نے بتایا کہ اسی دوران دیکھا میرا بیٹا فوت ہو چکا تھا اور کمرے میں خون پھیلا ہوا تھا۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لے کر اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹر نے بدفعلی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق کی۔ بچے کی گردن سے ایک بلیڈ کا ٹکڑا بھی ملا جو محفوظ کرلیا ہے۔

دیگر دو اشخاص کو بھی سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔ گرفتار ملزم اور ساتھیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top