جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کا چھاپہ، 2 لاکھ 52 ہزار ٹیبلٹ برآمد

14 ستمبر, 2022 16:05

کراچی: پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ نے بڑی کارروائی کی ہے، وزیرصحت قادر پٹیل کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار پیناڈول ٹیبلٹ برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریپ کو جان بچانے والی دستیاب ادویات کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی، ڈریپ کی ٹیم نے اسٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top