جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: تھانے میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، اہلکار جاں بحق

25 دسمبر, 2023 11:27

 

کراچی: لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیرکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اور ایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمیدکے نام سے ہوئی اور دوسرے زخمی اہلکار کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈکیتی، 60 ہزار ڈالر کی گولیاں چوری

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top