جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی :دودہائیوں سے شہریوں کو لوٹنے والا ماہرڈکیت گروہ گرفتار

15 دسمبر, 2023 11:50

 

کراچی میں 20 سال سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عمران عرف امان ، شاہد ، عمران عرف چاکلیٹ، عامر عرف ڈان شامل ہیں۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں،گرفتار ملزمان کے 2ساتھی پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم ،بینک ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، ملزمان گارڈن میں ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے۔

ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ ملزمان نے واردات کے لیے کوڈ رکھے ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈکیتی، 60 ہزار ڈالر کی گولیاں چوری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top