جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی گیٹ کا افتتاح کردیا

10 جولائی, 2023 17:35

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی گیٹ کا افتتاح کردیا۔

کامران ٹیسوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تقریباً ایک ملین سے زائد لوگ یہاں ٹیسٹ میں شامل ہونگے، مرحلہ وار تمام اسٹوڈنٹس کو یہاں ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، گورنر ہاؤس میں 3 شفٹوں میں بچے تعلیم حاصل کریں گے، ساڑھے 5 لاکھ لوگوں نے اب تک رجسٹریشن کرالی ہے، گزشتہ حکومت یونیورسٹی تو نہ بناسکی ، ہم نے درسگاہ کا درجہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے مسائل سننے کیلئے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر گھنٹی لگادی گئی

ان کا کہنا تھا کہ میرے کام کرنے پر کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں، میری تصویروں والے بینرز کو پھاڑا گیا، کچھ لوگ نہیں چاہتے نوجوان پڑھ لکھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جھنڈے اور بینرز نہیں لگوائے، میں نے کبھی نعرے لگوانے کیلئے نوجوانوں کو نہیں بلایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top