جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے الیکٹرک نے بجلی یونٹ میں اضافے کیلئے درخواست دائر کردی

30 جولائی, 2024 18:55

کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی باضابطہ درخواست نیپرا کو دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک نے مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اور جون کے لیے اضافی 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی گھروں میں تعینات ایف آئی اے افسران نے سنگین الزامات مسترد کردیے

قومی پاور ڈویژن باڈی آج اپنے اجلاس میں اس درخواست کا جائزہ لے گی۔ اس سماعت کا نتیجہ اس بات کا تعین کرے گا کہ مجوزہ اضافے کی منظوری دی جائے گی یا نہیں۔

کے الیکٹرک کی درخواست ایف سی اے میکانزم کا حصہ ہے جس کے تحت بجلی کمپنیاں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر بجلی کے نرخوں کو ایڈجسٹ کرسکتی ہیں۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کراچی والوں کو گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top