جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا: حزب اللہ

15 اکتوبر, 2023 12:18

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا۔

ایران کے وزیرخارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ ابھی ایک سیاسی راستہ موجود ہے اور وہ اس پر اقوام متحدہ کے مندوب سے بات کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں میں یہ موقع ختم ہوجائے گا، اگر لڑائی میں حزب اللہ شامل ہوئی تو اسرائیل پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں سمیت غزہ میں داخل

ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی خبردارکردیا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا: حماس

خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے تعداد تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top