ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

جے یو آئی کا چیئرمین پی سی بی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

10 جون, 2024 16:47

جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) نے قومی کرکٹ کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان جمیت علمائے اسلام ف حافظ حمد اللہ نے محسن نقوی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ سرجن بورڈ کے ذریعے قومی ٹیم کی سرجری نہیں بلکہ ملک و قوم کی گردن کٹے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم میں چھوٹی نہیں بڑی سرجری کا عندیہ

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگر محسن نقوی واقعی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں وزیر داخلہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے والے اپنا عہدہ بھی اس کے حوالے کردیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top