جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جولین اسانج سے ملاقات کرنے والے صحافیوں نے سی آئی اے پر مقدمہ دائر کردیا

16 اگست, 2022 14:09

واشنگٹن : وکلاء اور صحافیوں کے ایک گروپ نے رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر سی آئی اے پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

صحافیوں اور وکلاء نے امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور اس کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو پر لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملاقات کے بعد پوچھ گچھ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سی آئی اے نے ان کی گفتگو کو ریکارڈ اور ان کے فون اور کمپیوٹر سے ڈیٹا کاپی کرکے ان کے رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔

سی آئی اے پر مقدمہ کرنے والے گروپ کے مرکزی وکیل رچرڈ روتھ نے کہا، امریکی آئین امریکی شہریوں کو امریکی حکومت کی حد سے زیادہ رسائی سے بچاتا ہے، یہاں تک کہ جب سرگرمیاں کسی غیر ملک میں کسی غیر ملکی سفارت خانے میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج گرفتار

فائلنگ میں، صحافیوں اور وکلاء نے کہا کہ وہ اسانج سے ملاقات سے قبل اپنے الیکٹرانک آلات انڈر کور گلوبل ایس ایل کے حوالے کرنے پر مجبور تھے، جو اس وقت سفارت خانے میں ایک نجی سیکیورٹی کنٹریکٹر تھا۔

ان کا الزام ہے کہ کمپنی نے پھر اس ڈیٹا کو کاپی کیا اور اسے سی آئی اے کے پاس پہنچا دیا، جس کے سربراہ پومپیو تھے۔ انڈر کور گلوبل اور اس کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ مورالس گیلن کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

واض رہے کہ اسانج 2019 میں ہٹائے جانے اور جیل جانے سے پہلے سات سال تک ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top