جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فاسٹ انیڈ فیوریس 9 میں جون سینا کی اینٹری

13 جون, 2019 14:03

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): ہالی ووڈ کی کی اب تک کی کامیاب ترین فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا سیکوئیل 22 مئی کو ریلیز ہوگا۔ اس فلم ایک نئی  نامور شخصیت بھی اب جڑنے جا رہی ہے۔

فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کے مکزی اداکار اور ہدایت کار دن ڈیزل نے چند روز قبل اعلان کیا کہ اس سیکوئیل میں امریکی ریسلر جون سینا بھی اب اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

جون سینا نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر ون ڈیزل کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی فلم کے مداحوں سے اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘یہ میرے لیے بہت بڑا موقع ہے، مجھے گاڑیاں بے حد پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں اس سیریز سے قریب ہوں جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ میں ون کا بے حد شکر گزار ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس فلم کا حصہ بنایا گیا’۔

فلم پہلے ریلیز ہونے والی فلموں میں سے بڑی فلم ہوگی، جس کے لیئے مداحون کو اگلے سال کی 22 مئی تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top