جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

22 جولائی, 2024 08:18

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ وہ بطور امیدوار دستبردار ہو رہے ہیں لیکن جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر کام کرتے رہیں گے جب کہ رواں ہفتے قوم سے خطاب  بھی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔

ادھر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر کمالا ہیرس کو ڈیموکریٹ کا امیدوار نامزد اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا

رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ڈیموکریٹ کی جانب سے دیگر امیدواروں میں مشی گن، پنسلوانیا اور کیلیفورنیا کے گورنرز کے نام بھی زیر غور آسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top