جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جو بائیڈن اور بورس جانسن کا رابطہ، روس کے ساتھ اب بھی سفارتی معاہدے کی امید برقرار

15 فروری, 2022 10:48

لندن : جو بائیڈن اور بورس جانسن کو یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ اب بھی سفارتی معاہدے کی امید ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے سفارتی حل کے لیے تمام امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں، لیکن خبردار کیا ہے کہ صورت حال بدستور نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس سے مذاکرات : یوکرین کا 48 گھنٹوں میں یورپی سیکورٹی تنظیم کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

جو بائیڈن اور بورس جانسن نے اتفاق کیا کہ روسی فوجی کارروائی کے بارے میں انتباہات کے باوجود ایک سفارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔

برطانیہ پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم جانسن نے کہا کہ سفارت کاری کے لیئے روس کے پاس اب بھی ایک راستہ باقی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں مزید مداخلت روس کے لیے ایک طویل بحران کا باعث بنے گی، جس میں روس اور دنیا دونوں کے لیے دور رس نقصان ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top