جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جیولری کی نمائش ہے یا جسم کی! آئمہ بیگ فینز کے نشانے پر

01 ستمبر, 2024 20:33

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک رِیل پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ مختصر لباس میں جیولری کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔

گلوکارہ کے مختصر لباس پہنے جیولری کی نمائش کرنے پر فینز نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ جیولری دیکھا رہی ہیں یا جسم!۔

مزید پڑھیں: کنسرٹ میں گلوکاری پھر عمرہ ادائیگی؛ آئمہ بیگ تنقید کی زد میں

آئمہ بیگ نے سیاہ بغیر آستین کا ٹینک ٹاپ پہنا اور ہیروں کے خوبصورت زیورات کے سیٹ کی نمائش کی جسے انہوں نے جیولری برانڈ کی مہم کے لیے پہنا تھا۔

مزید پڑھیں: کون سی اداکارہ نے بطور ‘ریسپشنسٹ’ کام کیا؟

ویڈیو کے پچھلے حصے میں چلایا جانے والا بیک گراؤنڈ گانا ایک وائرل انڈین گانا توبہ توبہ تھا۔

قبل ازیں آئمہ بیگ عمرے کی ادائیگی اور کنسرٹ میں شرکت کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں تھی، گزشتہ ماہ کے شروع میں آئمہ بیگ نے سعودی عرب کی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کے بعد اپنے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھی، جس پر انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top