جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان: ایک ڈالر کا ہوٹل، آپ کی ویڈیو براہِ راست یوٹیوب پر دکھائی جائے گی

16 نومبر, 2019 15:45

ٹوکیو: جاپانی شہر فوقوکا میں شہر کے مرکزی شاپنگ سیںٹر سے صرف 15 منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ایک ہوٹل جس کے کمرے کے ایک دن کی قیمت صرف 200 روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کا کمرا ہفتے میں کسی بھی دن کے لیے دستیاب ہے۔

لیکن یہاں رکنے سے قبل آپ کو ہوٹل کے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت وہ کمرے میں رہتے ہوئے آپ کی ویڈیو براہِ راست یوٹیوب پر نشر کرے گا۔

اس ہوٹل کا نام بزنس ریوکان آساہی ہے اور کوئی بھی اس منفرد پیشکش کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ چھٹیوں میں بھی یہ ہوٹل ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق وی لاگرز اور یوٹیوب پر مشہور لوگ یہاں ٹھہر کر اس ہوٹل کی شہرت میں اضافہ کرسکتے ہیں لیکن ہوٹل کے کمرے عام افراد کے لیے بھی کھلے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی پرائیویسی قربان کرنا ہوگی۔

ہوٹل کا کمرا چھوٹا سا ہے اور اس کمرے میں کیمرے سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں لیکن آپ کی آواز کسی کو سنائی نہیں دیتی کیونکہ ٹی وی پروگرام یا کمرشل کی آڈیو نشر ہونے سے یوٹیوب پر کاپی رائٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سوتے میں نہ ہی کوئی آپ کے خراٹے سن سکتا ہے اور خودکلامی بھی کہیں نشر نہیں ہوتی۔

ایک اخباری نمائندے نے کیمرے والے اس کمرے میں رہنے کا ارادہ کیا تو انہیں بطورِ خاص کمرہ نمبر 8 دیا گیا۔ یہ کمرہ کبھی کبھار ہی بُک کیا جاتا تھا جس کا کرایہ کم کرکے سب سے پہلے یہ کمرہ ایک ڈالر کی آفر پر رکھا گیا۔

اگر آپ کبھی فوقوکا جائیں اور کم قیمت پر رہائش آزمانا چاہیں تو یہ ہوٹل آپ ہی کے لیے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top