جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

13 فروری, 2024 16:30

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے احترام میں پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ساتھ دے گی۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں تاہم ابھی کوئی ان کے ساتھ کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انتخابات میں ناکامی پر سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

انتخابی نتائج، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے سندھ ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم کی ضرورت پڑی پی ٹی آئی کو تو خوش آمدید کہیں گے، عوامی مینڈیٹ کے احترام میں جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top