جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران سے براہ راست بات چیت نہ ہوئی تو انتہائی بدقسمتی ہوگی : سینیئر امریکی اہلکار

01 فروری, 2022 15:44

واشنگٹن : ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے، یہ انتہائی بدقسمتی ہوگی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت نہ ہو۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کی طرف "بریک آؤٹ” کے قریب تھا، اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے صرف ہفتے رہ گئے ہیں، جس سے پروگرام کو روک دیا جائے گا اور ملک پر پابندیوں میں نرمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں شیروں کا جوڑا، چڑیا گھر کے رکھوالے کو مارنے کے بعد فرار

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم اس مقام پر ہیں، جہاں کچھ انتہائی اہم سیاسی فیصلے تمام فریقوں کو کرنے ہوں گے۔ اگر ہمارا مقصد تیزی سے کسی سمجھوتہ تک پہنچنا ہے تو ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودگی پروگرام جوہری ہتھیاروں کے لیے کافی فاسائل مواد تیار کرنے کے بہت قریب ہے۔ کم وقت بچا ہے، یہ انتہائی بدقسمتی ہوگی اگر دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے تہران پر زور دیا کہ وہ معاہدے کو قائم کرنے میں مدد کے لیے براہ راست بات چیت پر راضی ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top