جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نادیہ خان سے لاکھوں کا فراڈ کرنیوالا آئی ٹی پروفیشنل گرفتار

25 ستمبر, 2021 14:00

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی کی کارروائی، معروف اداکارہ نادیہ خان سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا آئی ٹی پروفیشنل گرفتار کرلیا گیا۔

معروف اداکارہ نادیہ خان سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا آئی ٹی پروفیشنل گرفتار کرلیا گیا ہے، حماد سمیع کو نادیہ خان نے اپنے ہیک یوٹیوب چینل ریوکری کے لئے بلایا تھا، ملزم نے گوگل پبلشرز آئی ڈی کی سیٹنگ کی تبدیلی سے چینل اکاؤنٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے جوڑدیا۔

اکاؤنٹ کی تبدیلی سے نادیہ خان کے چینل کو آنے والی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، یوٹیوب چینل کے ساڑھے چار لاکھ روپے ملزم کے 2 ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور مہوش دونوں کو اداکاری نہیں آتی، نادیہ خان

ملزم کا اہنے بیان میں کہنا تھا کہ نادیہ خان نے چینل ریکوری کی مد میں طے شدہ ایک لاکھ روپے مجھے ادا نہیں کئے تھے، میرے ٹیکسٹ، واٹس اپ میسیج کا جواب نادیہ خان نے نہیں دیا، جس پر رقم ٹرانسفر کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحریری شکایت پر فراڈ اور ٹرانزیکشنز کے شواہد پر مقدہ درج کیا ہے، ملزم کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top