جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چور سے ہدایات لینا غیر آئینی ہے، عمران خان صدر کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے : مسرت چیمہ

24 نومبر, 2022 09:49

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ  بھگوڑے سے اہم معاملات پر ہدایات لینا غیر آئینی ہے، عمران خان صدر کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات، جس میں مارچ کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا ہے پاکستان کے سب سے بڑے چور اور بھگوڑے سے پاکستان کے اہم ترین معاملات پر ہدایات لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتے ہیں، آئندہ 5 روز فیصلہ کن ہیں : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عمران خان، صدر پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو اور لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین قاتلانہ حملے کے بعد بھی مارچ کو لیڈ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم کسی صورت اس ملک کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top