جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارادہ ہے کہ پاک ازبک تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جائیں: انوار الحق کاکڑ

10 نومبر, 2023 17:40

ریاض: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ریل لنک منصوبے پر ازبک صدر نے گہری دلچسپی دکھائی، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ازبکستان کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ممالک سے رابطے بڑھارہے ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ازبکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ریل لنک منصوبے پر ازبک صدر نے گہری دلچسپی دکھائی، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو بہت سے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے: انوار الحق کاکڑ

ان کا کہنا تھا کہ میری ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تجارت، معیشت ودیگر حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں ممالک میں تجارت500ملین ڈالر تک لے جانے پر بات ہوئی، ہمارا ارادہ ہے کہ مستقبل میں یہ تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبک عوام کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top