مقبول خبریں
انتقامی کارروائی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : شاہ محمود قریشی
لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری بلاجواز ہے، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ سینیئر لیڈرشپ کیساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر قیادت نیب کورٹ میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی گرفتاری کیلئے برطانیہ کی حکومت نے رابطہ کیا: وزیر داخلہ
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد کو گرفتار کیا گیا۔ میں خود اپنی گرفتاری پیش کروں گا۔ عمران خان کی گرفتاری اور وکلاء کو زخمی کرنا بلاجواز ہے۔ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔