جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ اے پی ایس کو 9 سال مکمل ،زخم جو کبھی مندمل نہ ہو سکے

16 دسمبر, 2023 12:04

نو سال بیت گئےلیکن سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے،16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
اے پی ایس پشاور میں ہونے والے دل خراش واقعے نے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں، اس دن ہر دل اور آنکھ اس افسردہ واقعہ پر خون کے آنسو رو رہا تھا۔
2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پاکستان کو گہری چوٹ پہنچائی گئی، پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، یہ ایک قومی سانحہ تھا جس نے ہر پاکستانی کے دل کو زخمی کیا۔
16 دسمبر 2014 کو 6 مسلح دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ آور ہوئے اور امن دشمنوں نے نہتے بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر اے پی ایس کی دیواروں کو معصوموں کے خون سے رنگ دیاتھا۔

انسانیت کے لفظ سے ناآشنا افراد نے 132 بچوں سمیت 149 افراد کو شہید کیاتھا۔
آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی کی فرض شناسی برسوں یاد رکھی جائے گی، بہادر خاتون نے اپنی جان قربان کر دی لیکن دہشت گردوں اور بچوں کے بیچ دیوار بن کر کھڑی رہیں۔
سانحہ اے پی ایس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل پایا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔
آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائی تھیں۔

یہ پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف ضرب عضب آپریشن جیسا اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے:خواجہ آصف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top