جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی غزہ میں بد ترین بمباری، غزہ کا دنیا سے رابطہ منقطع

28 اکتوبر, 2023 11:09

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر فضا،سمندر اور زمین سے شدید بمباری جاری ہےاور ہر جانب سے دھماکوں کی شدید آوازیں آرہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئ ہےاور بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ گیا ہے جب کے غزہ کے اندر بھی ایک دوسرے سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

الجزیزہ کے مطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیارے بمباری کررہے ہیں جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی اور آگ لگی نظر آرہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کہا کہ آج کی رات ہماری فورسز غزہ میں زمینی آپریشن کا دائرہ بڑھا رہی ہیں، جس کے تحت مختلف علاقوں میں شدید بمباری بھی کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری افواج مغویوں کی بازیابی کیلیے اس مشن کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور ہم ہر طریقے سے دفاع کیلیے بھرپور انداز سے تیار ہیں۔

واضح رہے اسرائیل کے حالیہ آپریشن سے قبل غزہ پر ہونے والی وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7400 سے تجاوز کرگئیں جبکہ 21 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل سمجھتا ہے حماس کا خاتمہ کردے گا تو یہ انکے غلط اندازے ہیں: فلسطینی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top