مقبول خبریں
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم تباہ کن اثرات چھوڑ گئے
غزہ: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم ازکم 8 لاکھ فلسطینی پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں فراہمی آب کا پچاس فیصد نظام ناکارہ ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 242 ہوگئی
سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی گلیوں اور سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 17 ہزار مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔