جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ لڑائی میں شامل ہوئی تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی: نیتن یاہو

08 نومبر, 2023 10:54

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہوئی تو غزہ کی سیکیوٹی اسرائیل کی ذمہ داری ہوگی۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی تک حماس کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوگی، غزہ کی سیکیورٹی کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ حماس مزید بڑے پیمانے پر حملے نہ کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اگر حزب اللہ لڑائی میں شامل ہوئی تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کا ریڈکراس کو قیدیوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے  ہوئے کہا کہ واشنگٹن غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا،اسرائیل اور خطے کو محفوظ ہونا چاہیے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ میں ہزاروں افراد جان گنوابیٹھےہیں، ہمیں درست تعداد کا علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان ہر معاملے پر ہم آہنگی نہیں ہوتی، اسرائیل اور امریکا دوست ہیں لیکن دونوں ممالک کا ایک نقطے پر متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

یہ پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی:اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top