جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کا ظلم جاری : شہید فلسطینوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی

12 اکتوبر, 2023 11:39

اسرائیل نے مسلسل چھٹے روز بھی غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی جس کے بعد اب تک 1200 اموات ہو چکی ہیں۔

جمعرات کو الاقصیٰ ٹی وی نے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 5600 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میںسوا تین لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.3 ملین افرا میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ کل بدھ کی سہ پہر تک پچھترہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے جس کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ نے جمعرات کو خبردار کیا کہ اسرائیل کے خلاف لڑائی کا دائرہ غزہ سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔

 یہ پڑھیں : فلسطین اسرائیل تنازع :ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top