جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا بوریج پناہ گزین کیمپ پر حملہ، شہدا کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی

03 نومبر, 2023 11:59

 

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری ہے ،اسرائیلی افواج نےجبالیا کے بعد بوریج کیمپ پر حملہ کیا،جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد10000 تک پہنچ گئی ۔

اسرائیل کی زمینی اور فضائی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہے،زمینی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ پر گولہ باری کی،جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید اور بچوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے،اسرائیل نے 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں 12ہزار فضائی حملے کئےہیں۔

 

دوسری جانب غزہ کا واحد کینسر”ترک فلسطینی فرینڈشپ اسپتال ” بند ہونے سے مزید 4 فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق ایندھن ختم ہونے کے باعث کینسر اسپتال میں کام بند ہوگیا، اسپتال کے تمام مریضوں کو خان یونس کے دارالسلام اسپتال منتقل کر رہے ہیں ۔

اب تک اسرائیلی حملوں میں تین ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد دس ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں قتل عام : اسرائیلی ترجمان نے غلطی سے گھناؤنا جرم قبول کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top