جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی بربریت جاری :تازہ حملوں میں بچوں اورخواتین سمیت55فلسطینی شہید

23 اکتوبر, 2023 13:11

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے مسلسل جاری بمباری میں 55 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں ایک مسجد کو بھی شہید کیا گیا۔

اسرائیلی بمباری سے حماس عسکری ونگ کےرہنما طلال الہندی بھی شہید ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینیوں کی تعداد4ہزار700 تک جاپہنچی ، شہید ہونیوالوں میں 2ہزاربچے اور1400خواتین بھی شامل ہیں،زخمی فلسطینیوں کی تعداد14ہزارسے زائدہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں1405 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں اورمجبوعی طور پر5007 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے مسلسل جاری بمباری میں 55 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں ایک مسجد کو بھی شہید کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے شمالی علاقوں سے انخلا کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری جنوبی غزہ منتقل نہیں ہوئے انھیں حماس کا حامی کا سمجھا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے دھمکی دی کہ شمالی غزہ میں الٹی میٹم کے بعد بھی رہ جانے والے فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، شہری حماس کے لیے انسانی ڈھال نہ بنیں۔

ادھر الٹی میٹم مکمل ہونے سے قبل ہی اسرائیل نے غزہ کے پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں میں ہونے والی تازہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 55 ہوگئی۔

اسرائیل کی تازہ بمباری میں زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد سے طبی سرگرمیاں بھی بند ہیں۔

غزہ میں لاکھوں افراد بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ رفح کراسنگ سے صرف 20 ٹرکوں کو امدادی سامان کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل فلسطین کشیدگی: چین نے 6 بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کردئیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top