جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی جارحیت جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی

08 دسمبر, 2023 12:15

 

غزہ میں اسرائیل کی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ 62 ویں روز بھی جاری ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق صیہونی فوج غزہ پر52 ہزار ٹن سے زائد بارودی آگ برساچکی ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد17ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

غزہ میڈیا کے مطابق زخمیوں کی تعداد46ہزار سے زائد ہوگئی ہیں،عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی لوگ موجود ہیں،شہید فلسطینیوں میں 6ہزار سے زائد بچے،4ہزار خواتین شامل ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق صیہونی فوج نے24گھنٹوں میں 100سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیاہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنوبی غزہ میں خان یونس پر حملےجاری ہیں جس میں 13افراد شہیدہوگئے ہیں،تاہم جبالیہ سے لے کر خان یونس تک دیگر علاقوں پربھی مسلسل حملے جاری ہیں۔

 

 

میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی علاقوں میں 2گھر تباہ کردئیے گئےجس میں متعدد شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،الحنا اور الترک خاندانوں سے تعلق رکھنے والے2گھروں کو نشانہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 70فیصد مکانات تباہ،18لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں، انخلا کی دھمکی سے قبل بھی فلسطینی پناہ گزین شمار ہوتے تھے، 1948 کی صیہونی جنگ سے بے گھر تمام فلسطینی پناہ گزین کہلاتے تھے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 ہوچکی ہیں، جن میں 7112 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کا ظلم جاری،اسکول میں قائم کیمپ پر بمباری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top