جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی ٹک ٹاکرز مظلوم فلسطینیوں کی بھوک اور پیاس کا مذاق اُڑانے لگے

27 اکتوبر, 2023 12:23

ایک جانب اسرائیلی سفاکیت کے باعث غزہ کے باسیوں کی حالت زار نے دنیا بھر کو غم میں مبتلا کردیا ہے ہے تو دوسری طرف اسرائیل کے ٹک ٹاکرز غزہ کے مظلوم شہریوں کی بے بسی کا ویڈیوز بنا کر مذاق اڑا رہے ہیں۔

اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیل کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

الجزیرہ کے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں ٹک ٹاکرز کو غزہ کے مظلوم افراد کی بے بسی کا تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویڈیوز میں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کو غزہ میں ہونے والے نقصان کی تصویروں کے آگے رقص کرتے اور اپنے کمرے کی لائن آن آف کرتے دیکھا گیا، یہی نہیں ویڈیوز میں اسرائیلی ٹک ٹاکر نے پانی بجلی کے بے جا استعمال کو دکھا کر فلسطینیوں کی مجبوریوں کا مذاق بھی اڑایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر اسرائیلی خاتون کو فلسطینی خواتین جیسا لباس پہن کر کیچپ اور میک اپ کے ذریعے زخمی بچوں اور خواتین کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں اسرائیلی خاتون نے ہاتھ میں گریپ فروٹ اٹھائے یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی فلسطینی ماؤں کے بچوں کو مارے جانے والا فلسطین کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

یہ پڑھیں  : غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top