جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کیلئے دعا کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام گرفتار

03 اگست, 2024 11:36

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام کو حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ اکرام صابری نے نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے نتیجے میں انہیں انکی رہائش گاہ پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد شیخ صابری کو مسکوبیہ حراستی مرکز لے جایا گیا۔ حراست میں لیے جانے سے قبل انہوں نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر داخلہ اتمار بن گوئر اور قومی سلامتی کے وزیر موشے اربیل کی جانب سے ان کے خلاف اشتعال انگیزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو سزا دینے کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایران کا اقوام متحدہ کو پیغام

مسجد اقصیٰ کے امام شیخ صابری نے اپنے خراج عقیدت کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ مذہبی نقطہ نظر سے دیا گیا تھا اور سوال اٹھایا کہ اسے اشتعال انگیزی کے طور پر کیسے سمجھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس ستم ظریفی پر بھی روشنی ڈالی کہ ان پر اشتعال انگیزی کا الزام ایک ایسے سیاق و سباق میں لگایا جاتا ہے جس میں اظہار رائے کی آزادی کو اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متعدد اسرائیلی وزراء نے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر شیخ صابری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا امام کے بیانات واقعی اشتعال انگیز تھے، اور نتائج کی بنیاد پر مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top