جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر اسرائیلی فلم ساز کو قتل کی دھمکیاں موصول

28 فروری, 2024 17:38

غزہ میں جنگ بندی کے لیے بنائی گئی ڈاکومینٹری کو بھی اسرائیلی میڈیا نے معمہ بنا دیا اور ڈاکومینٹری کے ہدایت کار کو قتل دھمکیاں ملنے لگیں۔

اسرائیل کے نامور فلم ساز یوول ابراہام دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فلم فیسٹیول کے موقع پر کی گئی تقریر کا کچھ حصہ اسرائیلی میڈیا پر نشر کیا گیاجسے یہود دشمنی قرار دیا گیا ہے۔

اس وجہ سے فلمساز کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

فلم ساز ابراہام نے 2024 میں نامی ڈاکومینٹری سے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ جس میں دو دوستوں کو مقبوضہ فلسطین سے بے دخل کرنے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ ڈاکومینٹری کو برلینائل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکومینٹری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم ساز نے دھمکیاں موصول ہونے سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top