جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوجیوں کی درندگی :آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں بچا ، الشفا اسپتال انتظامیہ کا اعلان

18 نومبر, 2023 10:53

 

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں الشفا اسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفاء اسپتال کی تمام سہولیات تباہ ہوگئیں ہیں۔

ڈائریکٹرالشفا اسپتال محمد ابوسلمیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں اسپتال کا محاصرہ جاری ہے،آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا، 7ہزار سے زائد پناہ گزینوں اور مریضوں کو موت کا سامنا ہے۔

محمد ابوسلمیہ نے کہا کہ مواصلاتی بلیک آؤٹ سے اسپتال کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے،الشفا اسپتال میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کرچکےہیں ۔

دوسری جانب غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز پورے الشفااسپتال میں گھوم رہی ہیں،فوج نے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کو دھماکوں سے اڑادیاہے،دھات کا ایک ٹکڑا بھی قریب ہوتو ایم آر آئی مشین نہیں چلتی،جبکہ اسرائیلی فوجی18بے دفن لاشیں نامعلوم مقام پر لے گئےہیں۔

دوسری جانب ا سپتال انتظامیہ کے مطابق فیول نہ ملنے سے غزہ کا آخری الااہلی اسپتال پر بھی بند ہوگیاہے،انتظامیہ نے خدمات کی فراہمی جاری رکھنے سے معذوری کا اعلان کردیا ہے،سیکڑوں مریض اب موت کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الشفا اسپتال میں  نومولود اور شیرخوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے اور اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا اسپتال زندہ لوگوں کیلیے کھلا قبرستان بن ہوچکا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دنیا کی آنکھوں کے سامنے بےگناہ لوگوں اور بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں، اسرائیل نے نوزائیدہ بچوں کےانکوبیٹر فراہم کردیا مگر بجلی کےبغیر وہ تابوت سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ الشفا اسپتال میں 7000 افراد محصور ہیں جن میں مریض، طبی عملہ اور پناہ لینے والے فسلطینی شامل ہیں، محصور فلسطینیوں کے پاس نہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی دیگر زندگی کی سہولیات میسر ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت: اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top