جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 51 افراد شہید، تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی

05 نومبر, 2023 14:15

غزہ: غزہ میں پناہ گزینوں کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 51 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گھر تباہ ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا فرش لاشوں اور شدید زخمیوں سے بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اور حزب اللہ کا بڑا آپریشن، 5386 امریکی اور اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی اور زمینی حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,900 بچے اور 2,509 خواتین شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top