جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی اسپتالوں پر بمباری جاری ، مزید 252 فلسطینی شہید

07 نومبر, 2023 12:27

 

اسرائیل کی جانب سےالقدس کے بعد غزہ کےایک اور بڑے اسپتال پربمباری کی گئی ہے،حملے میں غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال کے سولر پینل سسٹم کو نشانہ بنایا گیا، تاکہ ہسپتال شمسی توانائی کی مدد سے بھی اپنا کام نہ چلا سکے ۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیل کے فضائی حملےمیں ایک فلسطینی شہید، جب کے متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملےکے باعث الشفااسپتال میں توانائی حاصل کرنےکا واحد ذریعہ بھی تباہ ہوگیا ہے، جبکہ حملے سے اسپتال کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے 33 میں سے 16 اسپتال بند ہوچکے ہیں جب کہ باقی اسپتالوں پر بھی شدید دباؤ ہے اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں میں انکیوبیٹرز اور دیگر طبی آلات چلانا مشکل ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں نے اسپتالوں سمیت 460 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں 252 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، 32 روز میں فلسطینی شہدا کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے شہر تلکرم میں بھی کار پر فائرنگ کرکے 4فلسطینیوں کو شہیدکردیا ہے،جبکہ ایک زخمی ہے۔

دوسری جانب امریکا اسرائیل کی حمایت میں پیش پیش  ہے،امریکا اسرائیل کو 320 ملین ڈالر کا گائیڈڈ گولہ بارود بجھوانے کا منصوبہ بنارہا ہے، جن کو جنگی جہازوں سے اہداف پر گرایا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا کہ مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اکتوبر میں کانگریسی رہنماؤں کواس منصوبے کے متعلق باضابطہ اطلاع بھیجی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہےکہ اسرائیل ایک غیر معینہ مدت تک غزہ پر حکومت کرے گا۔

ٓواضح رہے آج غزہ پر اسرئیلی بمباری کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہےاس ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار سے زاید بچوں سمیت 10 ہزار سےزائد فلسطینی شہد ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔

یہ پڑھیں:اسرائیل کی غزہ پر رات بھر وحشیانہ بمباری،ڈھائی ہزار بم برسادیئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top