جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امداد کے ٹرکوں پر اسرائیلیوں کاحملہ، 13 لاکھ فلسطینی بچےبھوک کا شکار

07 فروری, 2024 09:49

 

غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا۔

انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابوسالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانے نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، دیر البلاح میں وئیرہاؤس پر تازہ اسرائیلی حملے میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں : غز ہ میں جنگ بندی ، حماس نے قطراور مصر کی تجاویز کا جواب دیدیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top