جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 117 فلسطینی شہید

11 فروری, 2024 09:27

 

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت مسلسل جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسیطنیوں کو شہید کردیا۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی فوج نے العمل ہسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ظالم ٓ فوج نے محفوظ قرار دیے جانے والے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ، رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا، رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک ناقابل بیان انسانی تباہی اور مصر کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنے گی۔

یہ پڑھیں : امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top